لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزراء اور مشیروں کی فوج سوشل میڈیا پر قابلیت کے گھوڑے دوڑا رہی ہے۔ڈبلیو ایچ او بروقت انتظامات کرتی تو آج دنیا میں لاکھوں انسانوں کی جانیں اس طرح ضائع نہ ہوتیں، حکومت نے جو ایس او پیز طے کئے تھے اب خود ہی ان کی خلاف ورزی کررہی ہے 12ہزار کیلئے خواتین کو گھروں سے نکال کر مجمع لگانا ان کی غربت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔