سائنسدانوں نے ذیابیطس کے علاج میں بڑی کامیابی حاصل کرلی
ارجنٹائن کے سائنسدانوں نے ذیابیطس کے علاج میں ایک بڑی اور کلیدی کامیابی حاصل کی ہے اور ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جو کہ لبلبے (پنکریاز) کے بیٹا خلیوں جو انسولین پیدا کرتے ہیں کو نقصان سے بچانے کے قابل بناتا ہے۔ یہ دریافت ذیابیطس کے علاج میں نئی حکمت عملی کی راہیں وا کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں 500 ملین سے زائد افراد ذیابیطس سے متاثر ہیں۔