• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ سے کہتا ہوں یہ لڑائی کا نہیں اتحاد کا وقت ہے، شیخ رشید

مراد علی شاہ سے کہتا ہوں یہ لڑائی کا نہیں اتحاد کا وقت ہے، شیخ رشید


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کہا ہوں کہ یہ لڑائی جھگڑے کا نہیں اتحاد کا وقت ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس لڑائی کو آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میں نے دم کیا جبھی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کل گرفتاری سے بچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لندن جاتے ہیں یا اندر اس بات کا فیصلہ وقت کرے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی کی رپورٹ ہو یا آٹے کی یا قرضے کی، رپورٹ منظرِ عام پر آنے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تینوں رپورٹس میں جو ملوث پایا گیا عمران خان اسے نہیں چھوڑیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر عمران خان جہانگیر ترین سے فاصلہ کر سکتے ہیں تو دوسرے وزیر اس سے زیادہ اہم نہیں ہیں۔

تازہ ترین