• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

200 سے زائد پاکستانیوں کو لیکر قومی ایئرلائن کی پرواز دبئی سے اسلام آباد کیلئے روانہ

قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کی پرواز دبئی سے 200 سے زائد پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔

فلائٹ نمبر پی کے 212 رات 10 بج کر 6 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی۔

کئی ہفتوں سے دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے یہ پہلی پرواز ہے۔

پاکستان کیلئے دیگر پروازوں کو ابھی حکومت کی منظوری حاصل ہونا باقی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ہی محصور پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آپریشن شروع ہو سکیں گے۔

تقریباَ دو ہزار پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے 11 پروازوں کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین