• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے موقف کی تائید کردی، رانا ثنا

شیخ رشید نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے موقف کی تائید کردی، رانا ثنا


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا نےکہا ہے کہ شیخ رشید نے ان کے نیب نیازی گٹھ جوڑ کےموقف کی تائید کردی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنااللّٰہ نےکہا کہ شہباز شریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، نیب کی اعلیٰ عدالتوں میں سبکی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کا راگ الاپنے والے آٹے اور چینی کی چوری کا حساب دیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شیخ رشید علم نجوم کو چھوڑ کر ریلوے کی وزارت پر توجہ دیں۔

آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ میں نے دم کیا جب ہی شہباز شریف کل گرفتاری سے بچ گئے۔

ان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن جاتے ہیں یا اندر اس بات کا فیصلہ وقت کرے گا ۔

تازہ ترین