• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار سلمان احمد کورونا سے صحتیاب


امریکا میں موجود پاکستانی گلوکار سلمان احمد صحتیاب ہوگئے،ان کا تازہ ترین کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

نیویارک میں قیام کے دوران سلمان احمد عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

ایک بیان میں سلمان احمد نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگوں نے ان کے لیے دعا کی، وہ شکرگزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو محدود کرلیا تھا۔

تازہ ترین