• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ‘ پسند کی شادی کرنے والا نوجوان خنجروں کے وار سے ہلاک

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو چارافراد نے خنجروں کے وار کرکے ہلاک کردیا ایک ملزم گرفتارپولیس کے مطابق نوشکی کےرہائشی نوجوان منیر احمد نے پسندکی شادی کی اور نقل مکانی کرکے موسیٰ کالونی سریاب منتقل ہوگیا وہ گزشتہ روز مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے قریب کھڑا تھا کہ چار افرادنے اس پر خنجروں سے حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا اورفرار ہوگئے پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کرکے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا۔ 
تازہ ترین