• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘راشن تقسیم سے اجناس کی فروخت میں اضافہ

پشاور(وقائع نگار ) مخیر حضرات کی جانب سے صوبائی دارلحکومت پشاور میں بڑے پیمانے پرراشن کی تقسیم کی وجہ سے اجناس کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے پشاور کی غلہ مارکیٹ سے آٹا ، چائے ، چینی ، گھی اور دالوں وغیرہ کی کروڑوں روپے کی خریداری ہو ئی ہے جبکہ رمضان المبارک سے قبل اجناس کی خریداری میں مزیداضافہ ہوا ہے کرونا وباءکے باعث جہاں دنیا بھر میں اجناس اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے وہاں پاکستان واحد ملک ہے جہاں پر تمام کھانے پینے کی اشیاءوافر مقدار میں موجود ہیں تاہم ذخیرہ اندوزوں او ر ناجائز منافع خوروں نے لاک ڈاؤن کے دوران موقع سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے کروڑوں روپے کمائے ۔ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا۔ جس سے مخیر حضرات کو بھی خریداری میں مشکلات کاسامناکرنا پڑا ۔ الخدمت فاونڈیشن ، مسلم ہینڈ ، سمیت مختلف تنظیموں اور مخیر حضرات کی جانب سے کروڑوں روپے کے سامان کی تقسیم کی راشن کی تقسیم میں اشرف روڈ ، ہشتنگری ، رامپورہ نے اہم کردارادا کیا ۔ تاجروں کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے درآمد ی لاگت بژھ گئی تھی اس لئے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے
تازہ ترین