• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ حنیف آتمر سے ٹیلیفون پر گفتگوکی۔ اس موقع پر کوروناوائرس کاپھیلاؤ روکنے، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حنیف آتمر کو افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ کے طور پر افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتےہیں۔

پاکستان نےافغانستان کی درخواست پر افغان باشندوں اور مال بردار کنٹینرز کی نقل و حرکت کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ توقع ہے کہ پاک افغان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانےکے لیے اے پیپس (APAPPS) کا اگلا اجلاس جلد ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا۔ امریکا طالبان امن معاہدہ کی صورت میں افغان قیادت کے پاس افغانستان میں دیرپا امن و استحکام یقینی بنانےکے لیے نادر موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط، متحد، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے معاونت جاری رکھے گا۔

تازہ ترین