• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس، ٹینس نہ کھیل سکنے پر رافیل نڈال افسردہ

ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال کورونا وائرس کے باعث ٹینس نہ کھیل سکنے پر افسردہ ہیں۔

رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ صورتحال سمجھتا ہوں لیکن ٹینس کو بہت مس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے گھر ٹینس کورٹ نہیں ہے فزیکل ٹریننگ کرتا ہوں۔

دوسری جانب سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر گھٹنے کی انجری سے نجات پانے پر مطمئن ہیں۔

راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ ان دنوں گھٹنے کی تکلیف سے نجات پانے کے لیے ری ہیب کر رہا ہوں۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ مطمئن ہوں گھر میں دیوار کے ساتھ ہٹنگ کرتا ہوں ابھی تک سب اوکے ہے۔ 

تازہ ترین