• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل کی گرفتاری سیاسی انتقام، رہا کیا جائے، یوسف رضا گیلانی

میر شکیل کی گرفتاری سیاسی انتقام، رہا کیا جائے، یوسف رضا گیلانی 


کراچی،ملتان، اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے انہیں فوری رہا کیا جائے، معین الدین حیدر نے کہا ہے کہ ایڈیٹر انچیف جنگ جیو کی گرفتاری آئین کی خلاف ورزی ہے،میر شکیل الرحمٰن کو رمضان کے مبارک مہینے سے پہلے پہلے رہا کر دیا جائے،جانسن سائمن کاکہناہےکہ تمام اقلیتیں ایڈیٹر انچیف جنگ جیوکی جلد رہائی کا مطالبہ کرتی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نےکہاہےکہ دنیا بھر کا میڈیا میر شکیل کی گرفتاری کی مذمت کررہا ہے،نیب کو متنازع بننے سے بچایا جائے اس سے قومی نقصان ہوگا۔دوسری جانب سندھ کے سابق گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا ہے کہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی مسلسل حراست انتہائی افسوسناک اور صریحاً ناانصافی ہے اور آئین پاکستان کی اظہار خیال کی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے، انہیں فی الفور رہا کیا جانا چاہئے۔ نیب کی تحقیقات کے سلسلے میں وہ جب بلائے گئے پیش ہوئے رہے ہیں اور آئندہ بھی قانونی کارروائی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا رہے ہیں۔ ان کے وکلا ملک کے ممتاز ماہرین قانون ہیں۔ وہ بھی بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ جب ضرورت ہو گی۔ میر شکیل الرحمٰن سوالات کے جوابات دینے کیلئے آجائیں گے۔ اس صورت حال میں ان کو مسلسل معاملات میں رکھنا تمام اخلاقی، آئینی، قانونی ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کو رمضان کے مبارک مہینے سے پہلے پہلے رہا کر دیا جائے۔ادھر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اقلیتی امور و بزنس ڈویلپمنٹ کنویئنر جانسن سائمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی غیر قانونی اور ناجائز گرفتاری کی پرزور مذمت کرتی ہیں اورتمام اقلیتیں میر شکیل الرحمن کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کر تی ہیں۔

تازہ ترین