مسوری (ویب نیوز)امریکی ریاست مسوری نے چین پرمقدمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووہان سے دنیا میں پھیلنے والے وائرس سے متعلق چین کے ردعمل کی وجہ سے ان کی ریاست کو تباہ کن معاشی نقصانات پہنچے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق فیڈرل کورٹ میں مسوری کے اٹارنی جنرل ایرک شمٹ کی جانب سے دائر مقدمے میں لاپروائی، سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے۔