کوئٹہ(خ ن)حکومت بلوچستان اور بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے کوئٹہ میں مستحق ضرورت مندوں تک پکی پکائی روٹی فراہمی کا سلسلہ ساتویں روز بھی جاری رہا منگل 21 اپریل کو 29816 روٹیاں فراہم کی گئیں۔ جب کہ کوئٹہ میں ٹرسٹ کے فعال تندوروں کی تعداد 8 ہو گئی ہےیاد رہے 15 اپریل کو 3 تندوروں کے ساتھ آپریشنل سرگرمیاں شروع ہوئی تھیںسات دنوں میں مجموعی طو پر اب تک 95 ہزار 3سو اٹھارہ روٹیاں تقسیم کی جا چکی ہیں۔