• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا احساس کیش ڈسٹری بیوشن سینٹر راولپنڈی کا دورہ

اسلام آباد(اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے بدھ کو احساس کیش ڈسٹری بیوشن مرکز راولپنڈی کا دورہ کیا اور احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے حوالہ سے انتظامات کو سراہا۔معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِاعظم کو مستحقین میں احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے طریقہ کار اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی۔عمران خان نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مشکل کی اس گھڑی میں معاشرے کے کمزور اور مستحق افراد کی معاونت ہے، اس پروگرام کو مزید مستحکم بنانے اور اس کا دائرہ کار وسیع کرنے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین