پشاور (لیڈی رپورٹر)محکمہ خوراک پشاور نے پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ، نعمان عامر اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ کی زیر نگرانی ٹاؤن سمیت پشاور کے مختلف علاقوں میں مٹھائی فروشوں کے دکانوں کا معائنہ کیا اور نامی گرامی سویٹ فروشوں کے خلاف ناقص صفائی اور ڈبل روٹی پر ایکسپائر تاریخ نہ لکھنے پر 5افراد کو گرفتار کر لیا علاوہ ازیں محکمہ خوراک کی ٹیم نے پشاور کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کر کے سات افراد کو گرفتار کرلیا جن میں قصا ئی اور دودھ فروش شامل ہیں دریں اثنا محکمہ خوراک کے حکام نے احکامات جاری کی ھے کہ رمضان المبارک میں تمام فیلڈ افسران منڈیوں میں بولی کے وقت حاضری یقینی بنائے اور تمام بازاروں میں افطاری اور سحری سے پہلے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کار روائیاں عمل میں لائی جائے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ کار روائی کی جائیگی۔