• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی پلیئزکی فٹنس کا آج سے ویڈیو پر جائزہ لیا جائے گا

پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کی فٹنس کا ویڈیوز کے ذریعے آج سے جائزہ لے گی ۔

ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ 48 کھلاڑیوں کو پی ایچ ایف کی جانب سے فزیکل ٹریننگ کا پلان بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پلان پر 3 ہفتوں پر عمل در آمد کے بعد اب فٹنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ ہم پہلے روز 15 کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ ویڈیوز کے ذریعے لیں گے۔

تازہ ترین