• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برائن برادرز اسٹائل اب ٹینس کورٹس میں نہیں اپنایا جائے گا

یو ایس ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ٹینس کی گائیڈ لائنز پر تجاویز تیار کی گئیں۔

تیار کردہ تجاویز کے مطابق برائن برادرز اسٹائل اب ٹینس کورٹس میں نہیں اپنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ امریکا کے برائن برادرز اپنے منفرد انداز میں اچھل کر ایک دوسرے سےچھاتی ٹکراتے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈبلز مقابلوں میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا اور قریب ہوکر مشورہ کرنے پر بھی پابندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

یو ایس اوپن 31 اگست سے شیڈول ہے۔ 

تازہ ترین