• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ: کورونا کے 4 مریضوں کی اطلاع پر مزید 5 محلے سیل

لاڑکانہ: کورونا کے 4 مریضوں کی اطلاع پر مزید 5 محلے سیل


لاڑکانہ میں کورونا کے چار مریضوں کی اطلاع کے بعد مزید پانچ محلے سیل کردیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کے مطابق کورونا کے چار مریضوں کی اطلاع کے بعد جن محلوں کو سیل کیا گیا، ان میں محلہ بہشتی مسجد ، قافلہ سرائے، علی گوہر آباد ، سامٹیا روڈ اور سمیع آباد شامل ہیں۔

پانچ روز قبل سیل کیے گئے محلے دڑی، نواں تک اور مراد واہن بدستور سیل ہیں۔

واضح رہے کہ لاڑکانہ شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد 69 تک پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین