• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، اربوں کے فراڈ میں ملوث کمپنی کیخلاف تحقیقات مکمل، ریفرنس دائر

کوئٹہ( این این آئی) قومی احتساب بیورو بلوچستان نے عوام الناس سے تقریباََ دو ارب روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی تھری الائنس کیس میں جاری تحقیقات مکمل کر تے ہوئے مرکزی ملزم کاشف قمر سمیت 11 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا ہے۔ نیب بلوچستان نے رہ جانے والے متاثرین کو کہا ہے کہ وہ کلیم جمع کروا سکتے ہیں نیب بلوچستان کو چند ماہ قبل بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں، جن میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ 3A الائنس نامی کمپنی کے مالک کاشف قمر اور اسکے کاروباری پارٹنرز مختلف اوقات میں کاروبار میں منافع بخش سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر سادہ لوح عوام سے اربوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین