کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن ممبر جسٹس (ریٹائرڈ) حسن فیروز نے کہا ہے کہ اسکاؤٹس تربیت کا مقصد یہی ہے کہ مصیبت کی کوئی گھڑی ہو وہ عوام کی خدمت کیلئے تیار ہوں۔ وہ العربیہ اسکاؤٹس اوپن گروپ کے دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکرٹری سید اختر میر ، ریسکیو کمشنر محمد طاہر شیخ، سندھ ریسکیو کوارڈینیٹر سردار علی، گروپ اسکاؤٹس لیڈر فراز رئیس، محمد سمیع، ممتاز علی اور دیگر موجود تھے، ۔