• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک سے متعلق فراڈ میں اضافہ ہو سکتا ہے،بینک انتباہ

لندن (پی اے) ایک بینک نے متنبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک سے متعلق فراڈ میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ فراڈیئے رمضان کو حربےکے طور پر استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے پیسہ نکال سکتے ہیں، جو وہ خیراتی عطیات سمجھتے ہوئے ان کو دے سکتے ہیں۔ رمضان المبارک ایسا مہینہ ہے جب مسلمان فلاحی کاموں اور عطیات میں اضافہ کر دیتے ہیں لیکن الریان بینک نے متنبہ کیا ہے کہ سماجی فاصلے کی وجہ سے عطیات اور کمپینز آن لائن اور فون پر منتقل ہو رہی ہیں، جس سے دھوکہ دہی کی کوششوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ فنانشل اور پولیس تنظیموں نے حال ہی میں عام طور پر کورونا وائرس سے متعلق فراڈ میں اضافے کی رپورٹس دی ہیں، جن میں فراڈیئے خود کو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ کمیونٹی میں اچھے کاموں کیلئے عطیات جمع کر رہے ہیں۔ الریان بینک کے چیف کمرشل آفیسر میثم فضل نے کہا کہ رمضان المبارک فلاحی کام، عبادات اور امداد کرنے کا وقت ہے لیکن بدقسمتی سے موجودہ ماحول میں لوگوں کے آن لائن عطیات موو کرنے سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے خطرات ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران مسلم کمیونٹی کی طرف سے دیئے گئے فراخ دلانہ عطیات کو یقینی بنانے کیلئے ہم اپنے کسٹمرز کو حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے عطیات کے مطلوبہ مقاصد کیلئے پہنچنے کے حوالے سے محتاط اور باخبر رہیں۔ چیرٹی کمیشن کی ویب سائٹ کے ذریعے چیرٹی کے سیریل نمبرز کی قانونی حیثیت کو چیک کریں، مشتبہ ای میلز پر کلک نہ کریں اور کبھی بھی چندہ دینے کیلئے دباؤ محسوس نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے لیکن ہمیں اس سے ایک قدم آگے رہنا چاہئے۔ الریان بینک نے اپنی ویب سائٹ www.alrayanbank.co.ukavoid-ramadan-scams /پر سکیمز سے بچنے کیلئے مشورے دیئے ہیں۔
تازہ ترین