عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے پانامالیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرادی ۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کہا گیاہے کہ یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے ، ایوان میں بحث کرائی جائے ۔
تحریک التوا میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بتائیں سرمایہ کہاں سے آیا؟ شیخ رشید نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ بھی کیاہے ۔