• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے وفد کا ٹیچنگ ہسپتال خضدار کا دورہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے ڈاکٹر مسرور عالم کی قیادت میں وفد نے سیکرٹری صحت مدثر وحید ملک کی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کی قائم بائیو سیپٹی لیول ٹو لیبارٹری کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر احمد ولی نے وفد کو لیبارٹری میں فراہم کی جانے والی سہولیات ، انفراسٹرکچر اور آلات کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ مذکورہ لیبارٹری کو کرونا ٹیسٹنگ کے لئے استعمال کے لئے پیش کیا گیا ہے ۔ لیبارٹری کے لئے تربیت یافتہ عملہ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مسرور عالم نے لیبارٹری میں موجود سہولیات کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضروری آلات اور پی سی آر مشین کی فراہمی کے بعد لیبارٹری کوکرونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اس لیبارٹری کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کیلئے موزوں قرار دے کر کرونا ٹیسٹ کرنے کی سفارش کریگی جس سے صوبے میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ اور خضدار اور دیگر قریبی اضلاع کو ٹیسٹ کرانے کی سہولت بروقت دستیاب ہوگی ۔
تازہ ترین