پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مزید تین منشیات فروشوں کوگرفتارکر لیا ۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروش افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لاتے ہوئے مزید3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں کے دوران تھانہ فقیر آباد پولیس نے ملزم وزیر ولد شہزاد ساکن اتحا د کالونی کو گرفتار کر لیا، اسی طرح تھانہ انقلاب پولیس نے منشیات فروش ہارون ولد اعظم سکنہ دیر کالونی کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی جبکہ تھانہ ارمڑ پولیس نے ملزم زرولی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے، گرفتار ہونے والے تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے