پشاو ر(خصوصی نامہ نگار) پشاور کےحیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ای این ٹی ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر محمد جاوید کورونا وائرس کے خلاف زندگی کی لڑائی ہار گئے وہ ہفتے کو انتقال کر گئے جنہیں 10اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وینٹی لیٹر پر ڈالا گیا لیکن جانبر نہیں ہوئے۔ پروفیسر جاوید حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی کورونا کمبیٹ ٹیم میں نمایاں خدمات انجام دے رہے تھے اور دوران فرائض کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔