پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ فقیر آباد پولیس نے پشاور میں منظم تین رکنی رہزن گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتارکرکے مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔گزشتہ دنوں موٹرسائیکل سوار تین رہزنوں نے شجاع الدین ولد اکرام الدین سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور نقدی چھین لی تھی اور فرار ہو گئے تھے جس کامقدمہ تھانہ فقیر آبادمیں درج کر لیا گیا تھا گزشتہ روز ایس ایچ اوتھانہ فقیر آباد جاوید اخترنے اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے رہزن گروہ کے سرغنہ سمیت اور مرکزی ملزم افراد حسن الرحمان ولد شکور الرحمان، بلال ولد گل آمین اور ندیم عرف خروٹے ولد لالی خان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ کی نوک پر راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھیننے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔