• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر 107 دکانیں سیل، 78 افراد گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر78افراد کو گرفتار کرکے107دکانیں سیل کر دیں تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھے ہوئےہے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی ندا کاظمی کے مطابق ہفتہ کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں جن میں مجموعی طور پر107 دکانوں کو سیل جبکہ 78 افراد کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا انہوں نے کہا کہ عوام لاک ڈاؤن پر عملد آمد میں انتظامیہ سے تعاون کریں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
تازہ ترین