• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارنزک رپورٹ میں تاخیر بڑی بات نہیں، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ فارنزک رپورٹ میں تاخیر کوئی بڑی بات نہیں ہے، ہمارے ہاں سسٹم سست ہے، لیکن لیڈر ایماندار ہے۔

ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث بہت کچھ مفلوج ہوا ہے، وبا سے ہر ادارے کا کام سست ہوا، چینی اور آٹا اسکینڈل کا اگر نتیجہ نہ نکلے تو مسئلہ ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ شہباز شریف کے دور میں بھی سبسڈی دی گئی لیکن انہوں نے تحقیقات کیوں نہیں کروائیں؟ وہ رپورٹ سامنے کیوں نہیں لائے؟

شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف اس طرح کی باتیں کرتے اچھے نہیں لگتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و امور داخلہ شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ چینی کمیشن کی درخواست پر وفاقی کابینہ منگل کو غور کرے گی۔

ایک بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ چینی پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کی فرانزک رپورٹ 25 اپریل کو آنا تھی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ کمیشن نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے حکومت سے 3 ہفتوں کی توسیع کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین