رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن عملاً نظر نہیں آرہا، بازاروں میں رش اور ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔
شہریوں نے کورونا وائرس سے بچنے کے حکومتی احکامات فراموش کردیے ہیں۔
گاڑیوں کی لمبی قطاریں، جگہ جگہ لگے ٹھیلے، لاک ڈاؤن کے دوران یہ ہے راولپنڈی، رمضان کی آمد کے ساتھ ہی جیسے شہریوں نے لاک ڈاؤن توڑ دیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی احتیاط نہیں کر رہا، خریداری ہو رہی ہے، دوکاندار آدھے شٹر کھول کر بیٹھے ہیں۔
دوکانداروں کو بھی صرف اپنے کاروبار کا خیال ہے، سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کسی کو یاد نہیں رہی۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں کو بار بار یاد دلایا جاتا ہے کہ وہ احتیاط کریں مگر اکثریت کورونا کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔