پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری اور آزادی صحافت کے لیے رمضان کے دوسرے روزے بھی راولپنڈی میں جنگ، دی نیوز، جیو نیوز کے ورکرز کا احتجاج جاری رہا۔
احتجاج میں تاجر تنظیموں کے قائدین، پی ایف یو جے، آر آئی یو جے کے ارکان، سیاسی کارکنان، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان، وکلا یونین، مزدور یونین اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔
مقررین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ازخود نوٹس لے۔