• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک

رحیم یار خان میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے، اہل علاقہ نے شراب کشید کرنے والوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

خانپور پولیس کے مطابق بستی جھلن میں زہریلی شراب پینے سے مرید، اکمل، فدا حسین اور محمد ساجد چل بسے، پینے والوں نے ازخود شراب بنائی تھی جو کہ جان لیوا ثابت ہوئی۔

اہل علاقہ نے منشیات فروشوں اور شراب بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

تازہ ترین