• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سپریم کورٹ کا پی ایس 76 دادو میں دوبارہ الیکشن کا حکم

Latest News
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے پی ایس 76 دادو میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیدیا، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 76 سے پروین عزیز جونیجو کامیاب ہوئیں تھیں، الیکشن ٹریبونل نے دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار لیاقت جتوئی کو کامیاب قراردیا تھا۔

سپریم کورٹ میں پی ایس 76 دادو سے متعلق انتخابی عذرداری کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، عدالت نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔

الیکشن ٹریبونل نے دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار لیاقت جتوئی کو کامیاب قرار دیا تھا، ٹریبونل کا فیصلہ آزاد امیدوار اصغر شیخ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
تازہ ترین
تازہ ترین