ملک میں کورونا وائرس کی وباء سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 286 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں مزید متعدد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد کل مریضوں کی تعداد 13 ہزار 749 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک میں 10 ہزار 384 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سےمتعدد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 ہزار 79 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 5 ہزار 526 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 84 ہو گئی ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 956 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 85 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 864 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ98 ہو گئیںْ
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 781 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 11 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 318کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 245 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 3 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک59 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔