حکومتی ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ سبسڈی لینے والوں میں میاں شہباز شریف کے فرزند ارجمند شامل تھے، رپورٹ مکمل ہوتے ہی یقیناً آپ کو اس کا حساب دینا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز شریف سے سوال کیا ہے کہ پبلیکشن میں ڈیلے آگیا ہے ؟ یہ بات آپ کواس نے بتائی ہوگی جس نے آپ کوفون کر کے وزیراعظم بنانےکے لیے پاکستان بلایا تھا۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ شاید 25 میں سے 22 ارب روپے کی سبسڈی جناب نے دی تھی، سبسڈی لینے والوں میں آپ کے فرزند بھی شامل تھے، رپورٹ مکمل ہوتے ہی آپ کو اس کا حساب دینا ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیے: فارنزک رپورٹ میں تاخیر بڑی بات نہیں، شہباز گل
انہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کھا پی لیں، قوت مدافعت کا بہانہ ہر بار نہیں چلنے والا۔