• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا، چینی چور پکڑے جانے پر شہباز شریف کے خلاف شور مچارہے ہیں، مریم اورنگزیب

آٹا ، چینی چور پکڑے جانے پر شہباز شریف کے خلاف شور مچارہے ہیں ، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آٹا، چینی چور رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر شہباز شریف کے خلاف شور مچارہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف عوام کے مجرموں کو معاف نہیں کریں گے، شہبازشریف کی کامیابی ہے کہ وزیراعظم، حکومتی ترجمان دن رات صرف ان کی یاد میں روتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب، مزدور ریلیف، راشن اور امداد کے منتظر ہیں، کرپٹ نالائق ٹولہ شہباز شریف کے غم میں مبتلا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دیہاڑی دار عمران صاحب کو یاد کر رہے ہیں، عمران صاحب شہباز شریف، شہباز شریف کر رہے ہیں۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ آج بھی کورونا سے لڑنے کے لیے عوام شہباز شریف کے بنائے اسپتال اور لیبارٹریز استعمال کر رہے ہیں، جبکہ آٹا چینی چور رو رہے ہیں۔

تازہ ترین