• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر کے ڈاکٹروں نے بھی لاک ڈاؤن سخت کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ کے بعد سکھر کے ڈاکٹروں نے بھی لاک ڈاؤن کو  سخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے کسی سیاسی جماعت  سے تعلق ہونے کا تاثر غلط ہے ڈاکٹرز کا تعلق مریضوں اور صحت سے ہے۔

سکھر میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں ڈاکٹر عبدالواحد عباسی،  ڈاکٹر عثمان ماکو، ڈاکٹر افتخار شاہ اور دیگرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ سکھر میں لوکل سطح پر کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے آدم شاہ کالونی میں ایک کیس ظاہر ہوا تھا مگر اب وہاں سے 27 کیس نکلے ہیں جو باعث تشویش ہے۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ سکھر سندھ کا تیسرا بڑا شہر ہے لیکن یہاں پر ٹیسٹنگ کی سہولت نہیں ہے، مشین دی گئی ہے لیکن ابھی تک کٹس نہیں دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اندرون سندھ میں ٹیسٹنگ کی سہولت صرف گمبٹ اسپتال میں ہے ہم نیک نیتی سے اس وبا کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ میڈیا، عوام اور حکومت ہمارے ساتھ ہے اور موجودہ صورتحال میں میڈیا کا جو کردار رہاہے ہمارے پورے ملک میں تین چار سو وینٹی لیٹرز ہیں ہم اس وبا کا مقابلہ لاپرواہی اور دکانیں کھول کر نہیں کرسکتے۔

24 گھنٹوں  میں سندھ میں کورونا کے 341 نئے کیسز سامنے آئے

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا  تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا کے 341 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر صوبائی کابینہ کو بریفنگ دی، سندھ کابینہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

کابینہ نے کورونا کی وبا کے پھیلنے کے افسوس میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور کورونا کے مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج صوبے بھر میں 2733 ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹوں کی کل تعداد 43949 ہوگئی ہے۔ صوبے میں آج مزید 4 کورونا کے مریض انتقال کرگئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 85 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے3946 مریض زیر علاج ہیں، 24 کی حالت خراب ہے، کورونا کے16 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے 2705 مریض گھروں میں زیرعلاج ہیں، 825 کورونا کے آئیسولیشن مراکز میں زیرعلاج ہیں۔

وزیر اعلیٰ  نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع شرقی میں 90،ضلع جنوبی میں 50 ، کورنگی میں40، ملیر میں 30، ضلع وسطی میں 20 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج صوبے بھر میں 2733 ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹوں کی کل تعداد 43949 ہوگئی ہے۔ صوبے میں آج مزید 4 کورونا کے مریض انتقال کرگئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 85 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے3946 مریض زیر علاج ہیں، 24 کی حالت خراب ہے، کورونا کے16 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے 2705 مریض گھروں میں زیرعلاج ہیں، 825 کورونا کے آئیسولیشن مراکز میں زیرعلاج ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ  نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع شرقی میں 90،ضلع جنوبی میں 50 ، کورنگی میں40، ملیر میں 30، ضلع وسطی میں 20 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین