• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، جناح اسپتال میں کورونا کے مشتبہ مریض نے خودکشی کرلی

کراچی کے جناح اسپتال میں داخل کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے وارڈ کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔

صدر پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے قائد آباد کے رہائشی 30 سالہ فواد علی کو چند روز قبل نشہ آئس کا عادی ہونے کی بنا پر ہنگامی حالت کے شعبے میں لایا گیا تھا۔

یہ بھی پرھیے: مظفرگڑھ، بیروزگاری سے تنگ شخص نے خودکشی کرلی

جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ایمرجنسی میں طبی معائنے کے دوران فواد علی میں کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہوئیں، جس پر اسے فوری طور پر جناح اسپتال کے وارڈ 23 میں بھیج دیا گیا جہاں زیادہ تر کورونا وائرس کے مشتبہ مریض داخل ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق فواد علی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرلیا گیا تھا، رپورٹ کا انتظار ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق نشہ نہ ملنے کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہوگئی تھی اور اس نے پیرا میڈیکل اسٹاف اور وارڈ بوائے سے جھگڑا بھی کیا۔ مریض نے آج صبح تیسری منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔

یہ بھی پرھیے: پشاورمیں کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر انتقال کرگئے

 صدر پولیس کے مطابق لانڈھی کا رہائشی فواد علی موقع پر ہلاک ہوگیا، اس کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔

تازہ ترین