• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو زکوٰۃ کٹوتی کی وجہ سےبینک میں لین دین بند رہا جس کی وجہ سے انٹر بینک ریٹ جاری نہیں ہوا لیکن اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر قیمت خرید 158.50روپے اور قیمت فروخت 159.50روپے بھی بدستور برقرار رہی۔ مارکیٹ میں پیر کو یورو کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور اس کی قیمت خرید167روپے سے بڑھ کر168روپے اور قیمت فروخت 169روپے سے بڑھ کر 170روپے ہوگئی ۔

تازہ ترین