• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کورونا سے مکمل صحتیاب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثاقب خان کاکڑ مکمل صحت یاب ہوگئے مزید احتیاطتی تدابیر پر عمل پیرا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثاقب خان کاکڑجو کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر گھر میں ہی کورٹنائن تھے 14روز مکمل احتیاطتی تدابیر اختیارکی جس کے بعد وہ مکمل صحت یاب ہو گئے انہوں نے جنگ سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس وباء سے محفوظ رکھےبہت جلد ہم اس مہلک بیماری کو شکست دینگے، میں اُن تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھا اور آج مکمل صحتیاب ہوگیاہوں کورونا ایک مہلک اور خطرناک بیماری ضرور ہے لیکن جب ہم اس بیماری کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایت پر عمل کرینگے تو ہم اس کو ضرور شکست دیں سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ ہم ملکر اس بیماری کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، تاکہ ہمارا ملک اور صوبہ اس وباء سے محفوظ راہ سکے۔
تازہ ترین