آسٹریلوی نوجوان نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی فشنگ کا شوق پورا کرنے کا طریقہ تلاش کر لیا۔
آسٹریلوی نوجوان نے لاک ڈاؤن میں بھی مچھلی پکڑنے کے کام کو ترک نہیں کیا اور اپنے گھر کی بالکونی پر کھڑے ہوکر کئی فٹ دور سمندر سے ڈرون کے ذریعے مچھلی پکڑ لی۔
نوجوان نے ڈرون میں فشنگ راڈ باندھی اور اسے سمندر کی جانب روانہ کیا، آدھے گھنٹے کے انتظار کے بعد اسے کامیابی ملی اور ڈرون نے اس کو ایک تازہ مچھلی پیش کر دی۔