نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی، جس کے ساتھ ہی اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات کی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کی 54 ویں پارلیمنٹ کا آخری اجلاس 23 ستمبر کو ہوا تھا، جبکہ عام انتخابات 7 نومبر کو ہوں گے۔
اس بار انتخابات میں بائیں بازو کی لیبر پارٹی کی قیادت میں اپوزیشن بلاک اور دائیں بازو کے برسرِ اقتدار اتحاد کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ متوقع ہے۔
بیرونِ ملک ووٹنگ 21 اکتوبر سے شروع ہو گی، جبکہ قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز 26 اکتوبر کو ہو گا۔
انتخابی مہم کے دوران حریف سیاسی جماعتوں کی توجہ اخراجاتِ زندگی، معاشی انتظام اور عوامی خدمات جیسے اہم معاملات پر مرکوز ہے۔
نیوزی لینڈ میں گزشتہ عام انتخابات اکتوبر 2023ء میں ہوئے تھے، ملک کی پارلیمنٹ کی زیادہ سے زیادہ مدت 3 سال ہے۔