• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیاوی شیطانوں سے مقابلے کیلئے نماز طاقت کا مستقل ذریعہ ہے: مجتبیٰ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای — فائل فوٹو
ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای — فائل فوٹو

ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دنیاوی شیطانوں سے مقابلے کے لیے نماز طاقت کا مستقل ذریعہ ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران میں سالانہ نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں مجتبی خامنہ ای نے کہا کہ نماز جہاد اور فتح کے دوران امید اور خدا پر توکل کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نماز اللّٰہ تعالیٰ کی عظیم اور خوبصورت نعمتوں میں سے ایک ہے اور یہ اللّٰہ تعالی سے براہِ راست رابطے کی ڈور ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ نماز قائم کرنا فتح کے حصول میں خصوصی کردار رکھتا ہے، ایرانی قوم کو درپیش موجودہ مشکلات سے نمٹنے کی جدوجہد میں نماز کامیابی کی کنجی ہے۔

مجتبی خامنہ ای نے نوجوانوں کو نماز کی ترغیب دینے اور معاشرے میں نماز کے فروغ کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید