غزہ میں 100 لاشوں کی اجتماعی تدفین آ ج کی جائے گی۔
اکتوبر 2023ء میں اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے ملنے والی 100 فلسطینی شہداء کی لاشوں کو آج اجتماعی طور پر دفنایا جائے گا۔
فلسطینی سول ڈیفنس کے مطابق گزشتہ سال نومبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے 630 سے زائد لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
فلسطینی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 8 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔