کراچی(جنگ نیوز) پاکستانی اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد سپر اسٹار ماہرہ خان سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری کی تمام شخصیات سے زیادہ ہو گئی،اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجودہ فالوورز کی تعداد 59لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس طرح ایمن خان کی فین فالوونگ تمام پاکستانی سیلیبریٹیز میں سے سب سے زیادہ ہو گئی ہے،اس ضمن میں نوجوان اداکارہ نے اپنی بیٹی امل کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔