ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگی رہنما اور سابق ایم این اے شیخ محمد طاہر رشید جو کہ جگر کے کینسر میں مبتلا اور بیرون ملک زیر علاج ہیں، ان کی صحت یابی کیلئے مسلم لیگ ن ورکرز الائنس کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر شیخ مقیم احمد نے کہا کہ ملتان کی سیاست میں شیخ فیملی کا کردار ہمیشہ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔