• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس کا اقدام حیران کن ہے، راہول گاندھی


بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’ان فالو‘ کرنے کو حیران کن قرار دیا ہے۔

راہول گاندھی نے ایک بیان میں امور خارجہ کی وزارت سے درخواست کی ہے وہ معاملے کا نوٹس لے۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم اور بھارتی صدر کو ان فالو کرنے کے اقدام کو حیران کن قرار دیا۔

اپوزیشن رہنما نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھارتی وزیراعظم اور صدر کو ان فالو کرنے پر مایوسی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے بھارت کو اقلیتوں کےلیے خطرناک ملک قرار دیا تھا۔

رپورٹ سامنے آنے کے بعد امریکی صدارتی محل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ سے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی صدر کو ان فالو کردیا تھا۔

دوسری طرف وائٹ ہاؤس نے بھارتی وزیراعظم آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ اور واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بھی ان فالو کردیا ہے۔

تازہ ترین