نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 25 سالہ جی جی حدید اور پاکستانی نژاد 27 سالہ زین ملک کی جوڑی کو دنیا کی معروف اور رومانوی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا رہا ہے اور اب خبریں ہیں کہ ان دونوں کے ہاں شادی سے قبل بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ٹی ایم ذی نامی ویب سائٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ جی جی حدید 20 ہفتوں کی حاملہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق زین ملک کورونا وائرس کی وجہ سے جی جی حدید کے امریکی ریاست پنسلوانیا میں موجود گھر میں ان کے ساتھ ہی قرنطینہ کیے ہوئے ہیں۔حال ہی میں جی جی کی فیملی نے ان کی 25ویں سالگرہ کا جشن بھی منایا جہاں زین ملک بھی موجود تھے۔اور کئی رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ جی جی حدید کی فیملی نے ان کی سالگرہ کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ ان کے ہونے والے بچے کے جنس کا اعلان کرنے کی تقریب بھی منعقد کی، جبکہ یہ بھی بتایا کہ ماڈل کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع ہے۔زین ملک اور جی جی حدید نے نا تو اس حوالے سے اب تک کوئی بیان جاری کیا اور نہ ہی ان خبروں کی مسترد کیا ہے۔