• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس ، راولپنڈی ڈویژن میں34افراد کی جانیں لے چکا

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)23مارچ کو راولپنڈی ڈویژن میں کرونا کا پہلا پازیٹیو کیس رجسٹرڈ ہوا تھا۔29اپریل تک وائرس راولپنڈی ڈویژن میں34افراد کی جانیں لے چکا ہے۔جس میں سے29صرف ضلع راولپنڈی کی تین تحصیلوں راولپنڈی،گوجرخان اور ٹیکسلا شامل ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں بیرون ملک سے آئے ہوئے سات مرد و خواتین شامل ہیں۔جبکہ اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں گیارہ خواتین دم توڑ چکی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں55سالہ گل شاد، 62سالہ ایم جمیل(لیاقت روڈ کویت پلٹ)، بلال کالونی ڈھوک پراچہ کا55سالہ خالد، 50سالہ اختر بانو(یو کے پلٹ اصغر مال سکیم)، 54سالہ شاہین اہلیہ ایم افسر خان، 41سالہ صوفیہ شیرون(کلیام اعوان گوجرخان فرانس پلٹ)، 83سالہ کرم داد(کلیام اعوان گوجرخان یوکے پلٹ)،55سالہ کوثر پروین (سعودی عرب پلٹ ٹیکسلا)، بابو لال حسین محلہ کا 55سالہ محمد گل،صابری محلہ راولپنڈی کا49سالہ عبدالرحمان اور دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین