ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے چئیرمین خواجہ جلال الدین رومی کی جانب سےچین سے منگوائی گئیں 300 جدید ترین حفاظتی کٹس نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پی ایم اے ملتان کے صدر کے حوالے کردی گئیں ، پاکستان میں کسی بھی ہسپتال کے عملہ کے لئے منگوائی جانے والی یہ جدید ترین کٹس ہیں جن میں طبی عملہ کو وبائی وائرس سے بچانے کے لئےحفاظتی لباس سمیت تمام ترسامان موجود ہے، ان میں سے 200 کٹس ڈاکٹروں ور ایک سو کٹس پیرامیڈیکل سٹاف میں تقسیم کی جائیں گی، اس موقع پر خواجہ جلال الدین نے کہاکہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں، اس موقع پر نشتر یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا نے کہا کہ محمود گروپ آف کمپنیز نے ہمیشہ مشکل لمحات میں ہمارا ہاتھ تھاما ہے اور ہمیں اس گروپ کے فلاحی کاموں پر فخر ہے ۔