برمنگھم (نمائندہ جنگ) کشمیر پریس کلب مڈلینڈ کے راجہ خاور بشیر کی والدہ پاکستان کے علاقے گوجر خان میں وفات پاگئیں۔ مرحومہ کو گوجر خان کے علاقے دریالہ خاکی میں سپردخاک کردیا گیا۔ کورونا لاک ڈائون کی وجہ سے راجہ خاور بشیر والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرسکے۔ دریں اثناء کشمیر پریس کلب مڈلینڈ کے صدر و جملہ عہدیداروں اور اراکین نے راجہ خاور بشیر سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہےجب کہ برطانیہ بھر کی صحافی برادری اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی راجہ خاور بشیر کی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار افسوس کیا ہے۔ مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی طور پر دعا بھی کی گئی۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے برمنگھم میں مساجد کی بندش کے باعث برطانیہ بھر کے صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات بذریعہ فون نمبر 07474390367راجہ خاور بشیر سے ان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرسکتے ہیں۔